پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میگی آسنانی کی غزلیں — Megi Asnani Ghazals

میگی آسنانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سارے جگ سے روٹھ جانا چاہتی ہوں (غزل)

سارے جگ سے روٹھ جانا چاہتی ہوں

ہاں مگر تم کو منانا چاہتی ہوں

اک خوشی گر تو جو مجھ کو دے سکے تو

سارے غم کو بھول جانا چاہتی ہوں

ہاں وطن کو چھوڑا برسو ہو چکے ہیں

اب میں لیکن لوٹ آنا چاہتی ہوں

ابتدا تو ہی ہے میری انتہا بھی

میں فقط اتنا بتانا چاہتی ہوں

اینٹ پتھر سے مکاں بنتے ہے سب کے

میں بھروسے کا بنانا چاہتی ہوں

بس ترا ہی پیار مانگوں زندگی میں

میں کہاں کوئی خزانہ چاہتی ہوں

میں نے کب چاہا کی مر جانا مجھے ہے

ایک جینے کا بہانہ چاہتی ہوں

تم نے جو بھی کہا ہوا تو نہیں (غزل)

تم نے جو بھی کہا ہوا تو نہیں

میرا سچ بولنا برا تو نہیں

یہ جو سرحد کے پار سے آئی

یہ کہیں میری ہی صدا تو نہیں

تیری ہر بات مان لوں کیسے

تو مرا عشق ہے خدا تو نہیں

اس کے سینہ میں دل دھڑکتا ہے

ویسے وہ شخص مانتا تو نہیں

مجھ کو جادوگری نہیں آتی

شاعرہ ہوں میں ساحرہ تو نہیں

آج کی رات کیوں پریشاں ہوں

کل کہیں اس کا سامنا تو نہیں

مرنے والے کا نام زندہ ہے

اس کا مطلب ہے وہ مرا تو نہیں

آخر کار میں بھی انساں ہوں

آپ کو مجھ سے مسئلہ تو نہیں

میں تجھے کس طرح سے سمجھاؤں

شاعری ہے یہ فلسفہ تو نہیں

آج میں کچھ زیادہ بول گئی

آپ کا دل کہیں دکھا تو نہیں

مزید غزلیں از میگی آسنانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں