Meesam Tauseef Zaidi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل ہے کہ قریب اتنا اے کاش تو آ جائے (غزل)
دل ہے کہ قریب اتنا اے کاش تو آ جائے
میں تجھ میں سما جاؤں تو مجھ میں سما جائے
میں ہنس کے لٹا دوں سب جی جان سے لٹ جاؤں
گر نام تمہارے پر لٹنے کا کہا جائے
بیمار محبت کو ممکن ہے شفا اب بھی
وہ شخص بلا لاؤ دیدار کرا جائے
اس دنیا پرائی میں اک شخص جو اپنا تھا
کچھ عیب نہیں گر اب بیگانہ کہا جائے
میں ساتھ نبھانے کی کوشش میں رہا برسوں
بے کار کی محنت کو کیا نام دیا جائے
وہ رسم محبت تو قاصر تھا نبھانے سے
اب رسم عداوت ہی ہمت سے نبھا جائے
اب سے دل میثمؔ میں ان ہونی کا خدشہ ہے
لازم ہے تجھے دل سے اب دور کیا جائے
ایک سایہ سا پس چلمن ہے (غزل)
ایک سایہ سا پس چلمن ہے
اور کہنے کو یہی درشن ہے
تجھے حالات سے کیوں الجھن ہے
تجھ پہ قربان مرا تن من ہے
ہم ہی وہ اہل نظر ہیں جن سے
حسن والوں کا دیا روشن ہے
اس سے بچنا نہیں ممکن میسمؔ
ہجر کی تیغ تلے گردن ہے
مزید غزلیں از Meesam Tauseef Zaidi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں