پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Meer Yaseen Ali Khan کی غزلیں — Meer Yaseen Ali Khan Ghazals

Meer Yaseen Ali Khan کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بے گناہ قتل ہوتے جاتے ہیں (غزل)

بے گناہ قتل ہوتے جاتے ہیں

صبر کا امتحان ہے شاید

مرنے والوں کو بھول جاتے ہیں

جان ہے تو جہان ہے شاید

وہ کبھی میرے دل میں رہتے ہیں

یہ بھی ان کا مکان ہے شاید

اپنی ہستی بھی یاں ہے کوئی چیز

ایک وہم و گمان ہے شاید

ہے جو ہر شے میں ہر جگہ موجود

وہ خدا بے نشان ہے شاید

شیخ حوروں پہ جان دیتے ہیں

دل ابھی تک جوان ہے شاید

جن کا پھیکا ہے بے مزہ پکوان

ان کی اونچی دکان ہے شاید

میں تم کو پوجتا رہا جب تک خودی میں تھا (غزل)

میں تم کو پوجتا رہا جب تک خودی میں تھا

اپنا ملا سراغ مجھے بے خودی کے بعد

کیا رسم احتیاط بھی دنیا سے اٹھ گئی

یہ سوچنا پڑا مجھے تیری ہنسی کے بعد

گھبرا کے مر نہ جائیے مرنے سے فائدہ

اک اور زندگی بھی ہے اس زندگی کے بعد

آئے ہیں اس جہاں میں تو جانا ضرور ہے

کوئی کسی سے پہلے تو کوئی کسی کے بعد

اے ابر نو بہار ٹھہر پی رہا ہوں میں

جانا برس کے خوب مری مے کشی کے بعد

مرتے تھے جس پہ ہم وہ فقط حسن ہی نہ تھا

یہ راز ہم پہ آج کھلا عاشقی کے بعد

اے موسم بہار ٹھہر آ رہا ہوں میں

دامان چاک چاک کی بخیہ گری کے بعد

نکلا ہوں خود کو ڈھونڈنے اس کا مگر ہے مجھ کو غم (نظم)

نکلا ہوں خود کو ڈھونڈنے اس کا مگر ہے مجھ کو غم

راہ جنوں دراز ہے میرا سفر قدم قدم

مجھ کو خبر نہیں کہ یاں کتنے لٹے ہیں کارواں

کتنی گری ہیں بجلیاں کتنے جلے ہیں آشیاں

چاک ہے پردۂ وجود پھر بھی کوئی مرا نہیں

کون ہے جس کے واسطے حکم سزا جزا نہیں

عالم آب و خاک میں میرا ظہور بھی حجاب

حشر میں سب کے سامنے میرا عمل ہے بے نقاب

میری تمام زندگی معرکہ ہائے خیر و شر

میری نگاہ عرش پر میں کف خاک و خود نگر

میرے لیے ہیں دو جہاں میں ہوں خدا کے واسطے

میرا وجود آئنہ اہل صفا کے واسطے

جس میں کہ خوب و زشت کا مد و جزر ہے صاف صاف

منظر دوزخ و بہشت پیش نظر ہے صاف صاف

راہ بد و راہ نجات ہیں میرے اختیار میں

غم ہیں مگر یہ راستے رنگ برنگ غبار میں

حرص و ہوا کی ڈھیر پر اپنے قدم جما کے رکھ

تیغ زمانہ تیز ہے سر کو بچا بچا کے رکھ

کار گہہ حیات میں رکھ لے خود اپنی آبرو

تیرا مقام بندگی کام ہے تیرا آرزو

خود دل و جگر سے کر جذب دروں کی پرورش

کرتے رہیں ضمیر کو عشق کے نغمے مرتعش

سن لے مرے ندیمؔ سن اقبالؔ کے تھا درد لب

عشق تمام مصطفیٰ عقل تمام بو لہب

حاصل عشق مصطفیٰ ان سے نظام کائنات

ان کے بغیر شرع و دین بت کدۂ تصورات

اپنی خودی کی اوٹ سے جلوۂ بے حجاب دیکھ

قلب و نظر کو پاک رکھ یار کو بے نقاب دیکھ

مزید غزلیں از Meer Yaseen Ali Khan ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں