میر عثمان علی عثمان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مئے گل رنگ کی ہے جلوہ گری شیشے میں (غزل)
مئے گل رنگ کی ہے جلوہ گری شیشے میں
بند کی ہے مرے ساقی نے پری شیشے میں
چرخ پر رنگ شفق دیکھ کے وجد آتا ہے
کیا شراب شفقی ہے یہ بھری شیشے میں
مے کشو عیش اٹھا لو کہ بہار آخر ہے
جلوۂ مے ہے چراغ سحری شیشے میں
زندگی کا چمن اس مے سے تر و تازہ ہے
ساقیا ہے یہ حیات بشری شیشے میں
دخت رز پردے کے اندر بھی ستم ڈھاتی ہے
کام کر جاتی ہے جادو نظری شیشے میں
شیشہ و جام میں کیا ہے یہ نہ پوچھو عثمانؔ
بے خودی جام میں ہے بے خبری شیشے میں
مزید غزلیں از میر عثمان علی عثمان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں