پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Meer Ziauddin Zia کی غزلیں — Meer Ziauddin Zia Ghazals

Meer Ziauddin Zia کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل ربا ہے مرا بڑا گستاخ (غزل)

دل ربا ہے مرا بڑا گستاخ

میں نے اتنا نہ سمجھا تھا گستاخ

اب تو وہ شوخیاں لگا کرنے

یک بیک ایسا ہو گیا گستاخ

ناز بے جا کبھی نہ کرتا تھا

کیا رقیبوں نے کر دیا گستاخ

جاں فشانی ہم اس پہ کرتے ہیں

رام ہرگز نہ وہ ہوا گستاخ

اے ضیاؔ کیجیو سمجھ کے کلام

وہ صنم تو ہے بے وفا گستاخ

مزید غزلیں از Meer Ziauddin Zia ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں