Meer Qasim Taqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بعد آدم کے بنتی سزا ہی نہیں (غزل)
بعد آدم کے بنتی سزا ہی نہیں
جب ہوئی ہم سے کوئی خطا ہی نہیں
ہو گیا میں بھلے رائیگاں ہجر میں
پر مجھے تم سے کوئی گلہ ہی نہیں
جس نے چاہا ہمیں ہم اسے مل گئے
جس کو چاہا وہ ہم کو ملا ہی نہیں
مٹ گئے زخم بھی پر لبوں کا نشاں
ہم مٹاتے رہے وہ مٹا ہی نہیں
بجھ گئے چاند سورج ستارے مگر
اک دیا ہے جو ہم سے بجھا ہی نہیں
مزید غزلیں از Meer Qasim Taqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں