میر شمس الدین فیض کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رشک فردوس چمن ہے اپنا (غزل)
رشک فردوس چمن ہے اپنا
حیدرآباد وطن ہے اپنا
نسبت گور و کفن بے جا ہے
گور اپنی نہ کفن ہے اپنا
زیست کو مرگ سمجھتے ہیں ہم
پیرہن ہے سو کفن ہے اپنا
جو وہ کہتا ہے وہ ہم کہتے ہیں
دہن یار دہن ہے اپنا
کیوں نہ طوف در محبوب کریں
کعبہ اے قبلۂ من ہے اپنا
مار ڈالا مجھے فرقت نے قضا سے پہلے (غزل)
مار ڈالا مجھے فرقت نے قضا سے پہلے
ہو گیا کام ادا ان کی ادا سے پہلے
سبقت احسان کو ہے ان کے مرے عصیاں پر
عفو کرتے ہیں خطا کو وہ خطا سے پہلے
ہم نے سکھلائے ہیں انداز وفا و اخلاص
آگہی کب تھی انہیں رسم وفا سے پہلے
کیوں نہ تقدیم مرے کفر کو اسلام پہ ہو
بت کلیسا میں نظر آئے خدا سے پہلے
مزید غزلیں از میر شمس الدین فیض ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں