میر قمر الدین منت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مدعی اس سے سخن ساز بہ سالوسی ہے (غزل)
مدعی اس سے سخن ساز بہ سالوسی ہے
پھر تمنا کو یہاں شقہ مایوسی ہے
آہ اے کثرت داغ غم خوباں کہ مدام
صفحۂ سینہ پر از جلوۂ طاؤسی ہے
میری ہی طرح جگر خوں ہے ترا مدت سے
اے حنا کس کی تجھے خواہش پا بوسی ہے
تہمت عشق عبث کرتے ہیں مجھ کو منتؔ
ہاں یہ سچ ملنے کی خوباں سے تو اک خو سی ہے
مزید غزلیں از میر قمر الدین منت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں