میر فیض علی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گل کھا موے جنہوں کے لیے جسم زار پر (غزل)
گل کھا موے جنہوں کے لیے جسم زار پر
دو پھول بھی نہ لائے گہے وہ مزار پر
یاری کی مت امید رکھا کر رقیب سے
اک میں ہی ناتوان ہوں بھاری ہزار پر
کیا کیا طیور آ کے سر تیر پھر گئے
کچھ ان دنوں نہیں ہے ترا دل شکار پر
یہ فیضؔ ساری صورتیں ہیں مٹنے والیاں
مت پھول آہ یاں کے تو نقش و نگار پر
نہ مانی تو نے میری اپنی ہی ضد بے وفا رکھی (غزل)
نہ مانی تو نے میری اپنی ہی ضد بے وفا رکھی
کہیں اب کس سے ہم جا کر ہماری تو نے کیا رکھی
شب وصل آئی تھی یارو سو اس بے لطفی سے کاٹی
ہمارے اپنے ان نے درمیاں تلوار لا رکھی
کدورت جب نہ تب انداز سے نکلا ہی کی تیرے
ہماری خاک اس کوچے میں تو نے کب صبا رکھی
بنائے صانع قدرت نے کیا کیا پھول گل یوں تو
مرے اس گل بدن میں کچھ ادا سب سے جدا رکھی
مزید غزلیں از میر فیض علی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں