پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Meer Aakif Siddiqui کی غزلیں — Meer Aakif Siddiqui Ghazals

Meer Aakif Siddiqui کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ترے دلائل بجا ہیں لیکن جہاں پہ لہجے خراب ہوں گے (غزل)

ترے دلائل بجا ہیں لیکن جہاں پہ لہجے خراب ہوں گے

وہاں محبت کو موت آئے گی سارے رشتے خراب ہوں گے

تمہارا لہجہ تمہارے منہ پر بھی مار سکتا ہوں یار لیکن

میں گندے پانی میں پاؤں ماروں تو اپنے کپڑے خراب ہوں گے

حسین لڑکی تمہارے دھوکے کسی کی ماں کو رلا رہے ہیں

اگر مکافات ہو گیا تو تمہارے بیٹے خراب ہوں گے

ترے مطابق میں منفی سوچوں میں گم کھڑا ہوں مگر مرے دوست

یوں لڑکی لڑکے کے ساتھ پڑھنے سے اچھے اچھے خراب ہوں گے

میں خود کا خود احتساب کرنے کے بعد خود کو بتا رہا ہوں

یہ طے شدہ ہے کہ میرے بچے بھی میرے جتنے خراب ہوں گے

شدید دکھ میں تمہارے ہنسنے پہ میرے جیسے جو مسکرائے (غزل)

شدید دکھ میں تمہارے ہنسنے پہ میرے جیسے جو مسکرائے

سبھی کو لگنے لگا یہاں پر خزاں کے موسم میں پھول آئے

یہ جی حضوری یہ تلخ لہجے انا کی باتوں سے تھک گئے ہیں

ہماری محفل میں جس نے آنا ہے آئے لیکن خلوص لائے

ہماری راتیں اذیتوں کو شمار کرنے میں بیتتی ہیں

انا بچانے کو کہہ تو دیتے ہیں جس نے جانا ہے جلدی جائے

میں سست لڑکا محبتوں کی قطار میں جب اخیر پہنچا

وہاں محبت نہیں بچی تھی سو میں نے جلدی سے غم اٹھائے

کسی کے جانے پہ کیا تعجب کسی نے چھوڑا تو درد کیسا

کسی کی خاطر کسی کو ہم بھی تو بیچ رستے میں چھوڑ آئے

مزید غزلیں از Meer Aakif Siddiqui ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں