Meenaxee Raj کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہجر میں مجھ کو تو اب خود کا پتہ یاد نہیں (غزل)
ہجر میں مجھ کو تو اب خود کا پتہ یاد نہیں
تجھ سے بچھڑا ہوں تو کچھ تیرے سوا یاد نہیں
اک نظر دیکھ لیا میں نے اسے آج کی شام
مجھ کو اب کوئی فرشتہ یا خدا یاد نہیں
چھو لیا میں نے ترے جسم کا سایہ جب سے
کب کسی گل کو یہاں میں نے چھوا یاد نہیں
رات کی بات تھی اور بات بھی اک راز کی تھی
میں نے جو کچھ بھی کہا اس نے سنا یاد نہیں
اے خدا زیست مختصر دے دے (غزل)
اے خدا زیست مختصر دے دے
منزلوں کو مری سفر دے دے
فن نہیں مانگتا ہوں میں کوئی
جو ہو دل آشنا نظر دے دے
تخت اور تاج کا نہیں قائل
بس دعا میں مری اثر دے دے
جی رہا ہوں تو جی رہا ہوں میں
کون کب موت کی خبر دے دے
مزید غزلیں از Meenaxee Raj ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں