پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mazhar Tirmizi کی غزلیں — Mazhar Tirmizi Ghazals

Mazhar Tirmizi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل کی خواہش ہے کہ وہ زہر پھر اک بار پیوں (غزل)

دل کی خواہش ہے کہ وہ زہر پھر اک بار پیوں

رات کا کرب سہوں دن کی تمازت میں جلوں

ایسی ہلچل میں سکوں کا بھی کوئی لمحہ ہو

کانپتے عکس کو کچھ دیر ٹھہر کر دیکھوں

اجنبیت میں بھی اک لطف شناسائی ہے

روک کر اس کو کبھی نام تو اس کا پوچھوں

پاؤں سرسبز زمیں پر بھی نہ گر ہوں سیراب

کیوں میں جلتے ہوئے صحرا کے سفر سے لوٹوں

میں تضادات کی دنیا میں ہوں تنہا مظہرؔ

اس کو چاہوں بھی مگر اس سے گریزاں بھی رہوں

مزید غزلیں از Mazhar Tirmizi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں