پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mazhar Mujahidi کی غزلیں — Mazhar Mujahidi Ghazals

Mazhar Mujahidi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ سید میں نہ مرزا میں نہ انصاری میں رکھی ہے (غزل)

نہ سید میں نہ مرزا میں نہ انصاری میں رکھی ہے

بشر کی شخصیت اس کی سمجھ داری میں رکھی ہے

میں گھر آ کر زمانے کی تھکن سب بھول جاتا ہوں

عجب راحت مری بچی کی کلکاری میں رکھی ہے

کبھی غیروں پہ انگلی مت اٹھا اے رہبران ملک

تباہی دیش کی اپنوں کی غداری میں رکھی ہے

غریبی کا گلہ کرکے تو اپنی قدر مت کھونا

بقائے عظمت نادار خودداری میں رکھی ہے

بدن جل جائے گا مظہرؔ انہیں چھونے کی حسرت میں

غضب کی آگ ان پھولوں کی چنگاری میں رکھی ہے

ہوش و حواس عقل و خرد فن سمیٹ کر (غزل)

ہوش و حواس عقل و خرد فن سمیٹ کر

لے جاؤ تم ہماری یہ الجھن سمیٹ کر

میں نے جہاں رکھا تھا سبھی دھن سمیٹ کر

بیٹھا ہوا ہے ناگ وہاں پھن سمیٹ کر

جی بھر کے رویا شیشۂ دل صاف ہو گیا

گرد و غبار لے گیا ساون سمیٹ کر

اجڑی ہوئی ہے کٹیا مری ہائے ہائے ہائے

رونق تمام لے گئی جوگن سمیٹ کر

برسات آئی آ کے اے مظہر مجاہدیؔ

دیوار و در کا لے گئی روغن سمیٹ کر

مزید غزلیں از Mazhar Mujahidi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں