پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mazhar Mirza Jaan E Janaan کی غزلیں — Mazhar Mirza Jaan E Janaan Ghazals

Mazhar Mirza Jaan E Janaan کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ تو ملنے کے اب قابل رہا ہے (غزل)

نہ تو ملنے کے اب قابل رہا ہے

نہ مج کو وہ دماغ و دل رہا ہے

یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہے

کہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے

خدا کے واسطے اس کو نہ ٹوکو

یہی اک شہر میں قاتل رہا ہے

نہیں آتا اسے تکیہ پہ آرام

یہ سر پاؤں سے تیرے ہل رہا ہے

چلی اب گل کے ہاتھوں سے لٹا کر کارواں اپنا (غزل)

چلی اب گل کے ہاتھوں سے لٹا کر کارواں اپنا

نہ چھوڑا ہائے بلبل نے چمن میں کچھ نشاں اپنا

یہ حسرت رہ گئی کیا کیا مزے سے زندگی کرتے

اگر ہوتا چمن اپنا گل اپنا باغباں اپنا

الم سے یاں تلک روئیں کہ آخر ہو گئیں رسوا

ڈوبایا ہائے آنکھوں نے مژہ کا خانداں اپنا

رقیباں کی نہ کچھ تقصیر ثابت ہے نہ خوباں کی

مجھے ناحق ستاتا ہے یہ عشق بدگماں اپنا

مرا جی جلتا ہے اس بلبل بیکس کی غربت پر

کہ جن نے آسرے پر گل کے چھوڑا آشیاں اپنا

جو تو نے کی سو دشمن بھی نہیں دشمن سے کرتا ہے

غلط تھا جانتے تھے تجھ کو جو ہم مہرباں اپنا

کوئی آزردہ کرتا ہے سجن اپنے کو ہے ظالم

کہ دولت خواہ اپنا مظہرؔ اپنا جان جاںؔ اپنا

مزید غزلیں از Mazhar Mirza Jaan E Janaan ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں