پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mazhar Mehdi کی غزلیں — Mazhar Mehdi Ghazals

Mazhar Mehdi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں اور میری حیات (نظم)

میں اور میری حیات

یوں تو دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں

پھر بھی ہم کلام نہیں ہوتے

جیسے ایک دوسرے سے ناآشنا

یا پھر دونوں کی زبانیں جدا جدا

حالات کی کشتی میں ڈولتے جاتے ہیں

انجام سے بے خبر خطرات سے بے خطر

آبلہ جس کے پھوٹنے کا انتظار

ایک خار ایک کلی کا محتاج

سال کے بارہ مہینے ہفتے کے سات دن

صبح شام ان میں پھنسا ہوا میں

یہی ابتدا یہی انتہا

بس سانس کا بھتہ چلتا ہے

دن لوہے کی مانند پگھلتا ہے

اور میں بھی

لاوا بن کر ایک دن

ان سال کے بارہ مہینوں

ہفتے کے ساتھ دنوں میں کبھی

بہہ جاؤں گا

مزید غزلیں از Mazhar Mehdi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں