پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مذاق بدایونی کی غزلیں — Mazaq Badayuni Ghazals

مذاق بدایونی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زباں پر آہ رہی لب سے لب کبھو نہ ملا (غزل)

زباں پر آہ رہی لب سے لب کبھو نہ ملا

تری طلب تو ملی کیا ہوا جو تو نہ ملا

بدل کے روپ ملا وضع عامیانہ میں

لباس خاص پہن کر وہ خوبرو نہ ملا

وہ آرزو سے ملا جب کچھ آرزو نہ رہی

نہ جب تلک گئی ملنے کی آرزو نہ ملا

پیالہ روبرو آئے تو اشک خوں نہ بہا

شراب ناب میں اے چشم تر لہو نہ ملا

سنا دے ساقی دوراں کو نالہ ہائے مذاقؔ

سپہر خاک میں مستوں کی ہاو ہو نہ ملا

کھڑکی سے اس صنم کا جو مکھڑا نظر پڑا (غزل)

کھڑکی سے اس صنم کا جو مکھڑا نظر پڑا

طاق حرم سے جلوہ خدا کا نظر پڑا

سات آسماں کی سیر ہے پردوں میں آنکھ کے

آنکھیں کھلیں تو طرفہ تماشا نظر پڑا

دیکھا ہے آنکھ نے ترا جی چاہے پوچھ دیکھ

اے دل میں کیا کہوں مجھے کیا کیا نظر پڑا

انسان ان کو دیکھ رکے کیونکہ آنکھ سے

حور و پری کو جن کا نہ سایا نظر پڑا

میں مست ہوں مذاقؔ مے انتظار سے

ساقی نہ مے نہ جام نہ مینا نظر پڑا

مزید غزلیں از مذاق بدایونی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں