پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مائل خیرآبادی کی غزلیں — Mayal Khairabadi Ghazals

مائل خیرآبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دنیا میں ہم جو اپنی حقیقت کو پا گئے (غزل)

دنیا میں ہم جو اپنی حقیقت کو پا گئے

تو زندگی کے راز سمجھ میں سب آ گئے

یہ سوچتے ہیں صرف یہی سوچتے ہیں اب

ہم تیرے در پہ لائے گئے ہیں کہ آ گئے

کلیوں کو کھل کے ہنسنے کا انداز آ گیا

گلشن میں آ کے تم جو ذرا مسکرا گئے

اپنا مقام بھی متعین نہ کر سکے

وہ کیا کہیں گے دہر میں کیا آئے کیا گئے

زیبا تھا ان کو دعوئے تعمیر گلستاں

جو بجلیوں میں رہ کے نشیمن بنا گئے

اک ہم ہیں راہ ڈھونڈ رہے ہیں ادھر ادھر

اک وہ ہیں خوش نصیب جو منزل کو پا گئے

راہ وفا میں آئے ہیں وہ مرحلے جہاں

مائلؔ بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگا گئے

ذرا بھی جھوٹ بولنا (نظم)

ذرا بھی جھوٹ بولنا

خدا کو ناپسند ہے

کمی کے ساتھ تولنا

کسی کے عیب کھولنا

برائیاں ٹٹولنا

دلوں میں دشمنی رہے

یہ دشمنی بنی رہے

ہر ایک سے ٹھنی رہے

یہ لوٹ مار دھاڑ یہ

ہر آن چھیڑ چھاڑ یہ

فساد یہ بگاڑ یہ

بدوں کے سر پہ تاج ہو

برائیوں کا راج ہو

حیا نہ ہو نہ لاج ہو

مزید غزلیں از مائل خیرآبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں