پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مولوی اسلم وڑائچ کی غزلیں — Maulvi Aslam Waraich Ghazals

مولوی اسلم وڑائچ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے (غزل)

تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے

جو پتے زرد ہو جائیں وہ پیڑوں پر نہیں رہتے

اسے جس دھوپ میں جبری مشقت کھینچ لائی ہے

گھروں سے سائے بھی اس دھوپ میں باہر نہیں رہتے

جھکا دے گا تری گردن کو یہ خیرات کا پتھر

جہاں میں مانگنے والوں کے اونچے سر نہیں رہتے

یقیناً یہ رعایا بادشہ کو قتل کر دے گی

مسلسل جبر سے اسلمؔ دلوں میں ڈر نہیں رہتے

جو آگ کو گلزار کرے کوئی نہیں ہے (غزل)

جو آگ کو گلزار کرے کوئی نہیں ہے

حق بات سر دار کرے کوئی نہیں ہے

منسوب تو سورج سے کئی نام یہاں ہیں

جو تیرگی کو تار کرے کوئی نہیں ہے

آباد جہاں صورت انساں ہیں درندے

ان محلوں کو مسمار کرے کوئی نہیں ہے

سب گنگ زبانیں ہیں یہاں شاہ کے آگے

جو رائے کا اظہار کرے کوئی نہیں ہے

قاتل کو ہی شاباش دیئے جاتے ہیں سب لوگ

جو اس کو نگوں سار کرے کوئی نہیں ہے

سب نیند کی گولی ہی کھلاتے ہیں مسیحا

جو نیند سے بیدار کرے کوئی نہیں ہے

مزید غزلیں از مولوی اسلم وڑائچ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں