Maulawi Mohammad Ibrahim Khaleel کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بھولے سے کاش وہ ادھر آئیں تو شام ہو (غزل)
بھولے سے کاش وہ ادھر آئیں تو شام ہو
کیا لطف ہو جو ابلق دوراں بھی رام ہو
تا گردش فلک سے یوں ہی صبح و شام ہو
ساقی کی چشم مست ہو اور دور جام ہو
بیتاب ہوں بلا سے کن انکھیوں سے دیکھ لیں
اے خوش نصیب کاش قضا کا پیام ہو
کیا شرم ہے حریم ہے محرم ہے راز دار
میں سر بکف ہوں تیغ ادا بے نیام ہو
میں چھیڑنے کو کاش اسے گھور لوں کہیں
پھر شوخ دیدہ بر سر صد انتقام ہو
گھل مل کے چشم شوق قدم بوس ہی سہی
وہ بزم غیر ہی میں ہوں پر اژدہام ہو
اتنی پیوں کہ حشر میں سرشار ہی اٹھوں
مجھ پر جو چشم ساقئ بیت الحرام ہو
پیرانہ سال غالب میکش کرے گا کیا
بھوپال میں مزید جو دو دن قیام ہو
مزید غزلیں از Maulawi Mohammad Ibrahim Khaleel ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں