پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Masood Qureshi کی غزلیں — Masood Qureshi Ghazals

Masood Qureshi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہے سچ تو یہ کہ محبت کا حق ادا نہ ہوا (غزل)

ہے سچ تو یہ کہ محبت کا حق ادا نہ ہوا

ستم تو ترک محبت کا اک بہانہ ہوا

نکلتے ہیں ترے کوچے سے اب بھی جاں کی طرح

اگرچہ قطع تعلق کیے زمانہ ہوا

کبھی تو یوں تھا کہ امکاں ہی کیا جدائی کا

اور اب لگے کہ تعارف بھی غائبانہ ہوا

ہجوم یاد ملاقات مختصر کا ثمر

ہر ایک لمحہ مہ و سال کا خزانہ ہوا

کسی کو ہم سا کہاں درد سبزہ و گل کا

کہ اس چمن میں ہمارا تو آشیانہ ہوا

رہبر قوم سمجھ لے یہ حقیقت ہے بڑی (غزل)

رہبر قوم سمجھ لے یہ حقیقت ہے بڑی

قوم چھوٹی ہے مگر اس کی روایت ہے بڑی

چادر و قامت فاروق پہ رکھتے ہیں نظر

احتساب ان کا کڑا اور اطاعت ہے بڑی

راہبر بدلا تو پھر سے سفر آغاز ہوا

دشت گم راہ میں اس طور مسافت ہے بڑی

کیا ادارے تھے جو ٹوٹے ہیں انا کی خاطر

ان کی تفصیل نہ پوچھو یہ حکایت ہے بڑی

آج بھی حسن بیاں پردۂ اعمال بنا

آج کے دور میں بھی حرف کی طاقت ہے بڑی

اہل دل تیری وفاؤں کی قسم کھاتے ہیں

بر سر کوئے جفا بھی تری شہرت ہے بڑی

درد کی موج ابھرتی ہے ترے نام کے ساتھ

دوریاں لاکھ سہی پیار کی قربت ہے بڑی

مزید غزلیں از Masood Qureshi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں