پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Masood Tanha کی غزلیں — Masood Tanha Ghazals

Masood Tanha کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مجھ کو چھوڑے جا رہے ہو میرے گھر کے سامنے (غزل)

مجھ کو چھوڑے جا رہے ہو میرے گھر کے سامنے

یوں مجھے رسوا نہ کیجے ہر بشر کے سامنے

تیرے آنے سے مجھے ایسے لگا جیسے کوئی

آ گیا ہو آسماں سے چاند اتر کے سامنے

آج آؤ اس طرح جیسے کہ پہلی بار تم

آ گئے تھے بے خیالی میں سنور کے سامنے

اس کی آنکھیں آج بھی اتنی حسیں دکھلائی دیں

دیکھیے تو گر پڑا ہوں میں بکھر کے سامنے

مجھ سے تنہا روٹھ کر تنہائیوں میں جا بسا

ڈھونڈ کر لائے اسے کوئی نظر کے سامنے

تیرا اپنا ہوں دیکھ بھال مجھے (غزل)

تیرا اپنا ہوں دیکھ بھال مجھے

کھو نہ جاؤں کہیں سنبھال مجھے

میں چلا تو گیا تھا دور کہیں

پھر ترا آ گیا خیال مجھے

میں تو پہلے بھی ہوں مصیبت میں

غم کو سہنے میں ہے کمال مجھے

وہ ترے ساتھ اب نہیں ہوتے

لوگ کرنے لگے سوال مجھے

میں نے رکھا عزیز جاں تم کو

دیکھ مشکل میں تو نہ ڈال مجھے

میں ہوں سورج ترے زمانے کا

دوست ممکن نہیں زوال مجھے

میں تری دسترس میں ہوں کب سے

وحشت ہجر سے نکال مجھے

مار ڈالے گی ایک دن تنہاؔ

یہ تری شوخیٔ جمال مجھے

مرے تصور میں (نظم)

مرے تصور میں

سبز پیڑوں کی ٹھنڈی چھاؤں

یہ میری تازہ غزل کے اشعار

اور یہ نظمیں

ترے حوالے

ترے حوالے کہ میں تو خود کو

اداسیوں کو سپردگی دے چکا ہوں

کہاں کا میرا ہے اب ارادہ

نہ کوئی منزل

نہ کوئی جادہ

نجانے کن راستوں پہ چل کے

نکل پڑا ہوں

مسافرت کے عذاب سہنے

گریز پا ہیں یہ میری حسرت کے سارے رستے

نہ مل سکیں گے دوبارہ

اک دوسرے سے شاید

نہ اب پکارو مجھے کہ اب تو

میں جا رہا ہوں

مزید غزلیں از Masood Tanha ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں