پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Masood Anwar Shafaqi کی غزلیں — Masood Anwar Shafaqi Ghazals

Masood Anwar Shafaqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کاش ہم سے بھی وہ رنجش کرتے (غزل)

کاش ہم سے بھی وہ رنجش کرتے

ہم منا لینے کی کوشش کرتے

آپ سن لیتے گر ہمدردی سے

ہم بھی تھوڑی سی گزارش کرتے

تیرا انداز تھا یکتا ورنہ

لوگ کس کس کی پرستش کرتے

زندگی تیری عطا تھی ورنہ

ہم کہاں جینے کی خواہش کرتے

ہم بھی شیریں کے رہے ہیں طالب

ہم بھی فرہاد سی کاوش کرتے

کاش وہ بھی کبھی سن کر انورؔ

میرے شعروں کی ستائش کرتے

ہیں منتظر کسی ہنستی ہوئی سحر کے لیے (غزل)

ہیں منتظر کسی ہنستی ہوئی سحر کے لیے

امیدوار ہیں ہم تیری اک نظر کے لیے

ہمارے حال پہ روتی ہے خانہ ویرانی

سمیٹتے رہے خوشیاں پرائے گھر کے لیے

دل خراب کہ اب راستے کا پتھر ہے

مری جبیں کے لیے ہے نہ تیرے در کے لیے

اسی سے دل کی تمنا میں رنگ بھر لیں گے

یہ ایک زخم ملا ہے جو عمر بھر کے لیے

فقط ہمیں پہ گراں ہے ہماری موت انورؔ

یہ بات اور بھی آساں ہے چارہ گر کے لیے

مزید غزلیں از Masood Anwar Shafaqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں