پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مسیح الدین شارق کی غزلیں — Masihuddin Shariq Ghazals

مسیح الدین شارق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آ گیا پھر بہار کا موسم (غزل)

آ گیا پھر بہار کا موسم

آپ کے انتظار کا موسم

کوئی دھڑکن جدا نہیں ہوگی

دل پہ ہے اختیار کا موسم

تیرا چہرہ شباب پھولوں کا

تیری آنکھیں خمار کا موسم

آؤ جی بھر کے دوستی کر لیں

صرف اک دن ہے پیار کا موسم

آپ آئے تو آ گیا شارقؔ

رفتہ رفتہ قرار کا موسم

بچھڑ کے کوئی ملے تو خوشی سی لگتی ہے (غزل)

بچھڑ کے کوئی ملے تو خوشی سی لگتی ہے

یہ زندگی نہ سہی زندگی سی لگتی ہے

وہ شام جو کبھی دیوانہ وار آئی تھی

وہ شام آج مجھے اجنبی سی لگتی ہے

عجیب بات ہے ان سرمئی اندھیروں میں

میں جب بھی دیکھوں مجھے روشنی سی لگتی ہے

عجب طلب ہے تری تشنگی نہیں جاتی

تو مل بھی جائے تو تیری کمی سی لگتی ہے

مزید غزلیں از مسیح الدین شارق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں