پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mashkoor Muradabadi کی غزلیں — Mashkoor Muradabadi Ghazals

Mashkoor Muradabadi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مری نگاہ میں ہر شخص بے حجاب سا ہے (غزل)

مری نگاہ میں ہر شخص بے حجاب سا ہے

ہر ایک شخص کا چہرہ کھلی کتاب سا ہے

ترے قریب رہیں ہم تجھے نہ دیکھ سکیں

ہماری آنکھوں پہ شاید کوئی حجاب سا ہے

تلاش میں ہیں سکوں کی سکوں نہیں ملتا

ہمارا جسم بھی ہم پر کوئی عتاب سا ہے

فضا میں بغض و عداوت کی گرد ہے رقصاں

ہمارے شہر کا موسم ابھی خراب سا ہے

پھر آج ان کو مری یاد آ گئی مشکورؔ

پھر آج قلب کی دھڑکن میں اضطراب سا ہے

بصد خلوص بصد احترام لکھ دینا (غزل)

بصد خلوص بصد احترام لکھ دینا

تم ان کو خط میں ہمارا سلام لکھ دینا

ہم ان کی یاد سے غافل نہیں کسی لمحہ

ہمارے دل میں ہے ان کا قیام لکھ دینا

ہم ان کی یاد سے ہوتے رہیں گے لطف اندوز

حیات ہونی ہے یوں ہی تمام لکھ دینا

ہمارے بعد بھی رکھے ہمیں زمانہ یاد

ہمارے حصہ میں عمر دوام لکھ دینا

کبھی کبھی تو نگاہ کرم ضروری ہے

کوئی تو نامہ ہمارے بھی نام لکھ دینا

تمہارے نام سے ہوتا ہے آفتاب طلوع

تمہارے نام سے روشن ہے شام لکھ دینا

ہمارے واسطے اتنا کرم ہی کافی ہے

ہمارا نام بصد احترام لکھ دینا

سوا تمہارے تو مشکورؔ کا نہیں کوئی

خلوص دل سے کوئی تو پیام لکھ دینا

مزید غزلیں از Mashkoor Muradabadi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں