پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mashkoor Jawed کی غزلیں — Mashkoor Jawed Ghazals

Mashkoor Jawed کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زندگی کے ہاتھوں میں میری گردن (نظم)

زندگی کے ہاتھوں میں میری گردن

بلوری کانچ کے چشمے میں پھنسی ہوئی تمہاری آنکھیں

جو میری جستجو میں بھٹکنے لگی ہیں

سنو تو ذرا

زہریلی شاموں کا جنگل تو جل گیا ہوگا

سورج کے ناخنوں سے لہو ٹپکنے لگا ہوگا

اور بوڑھی انگلیاں تھرکتی ہوئی

ٹیبل کے جسم پر سو گئی ہوں گی

چلو دیکھ لو

سچ کے بادل تمہارے مکانوں کی چھتوں پر

جھوٹ کی دھوپ سے پسینے پسینے ہوئے ہیں

چند گزرے ہوئے دن سکڑ کر

ڈسٹ بن میں پڑے ہیں

سچ کہوں

برف کے بھیڑیے طوفان سے دوستی کر رہے ہیں

کہیں کچھ نہیں ہے

بس بلوری کانچ کے چشمے میں پھنسی ہوئی

تمہاری آنکھیں

جو مجھے دیکھتی ہیں

مزید غزلیں از Mashkoor Jawed ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں