پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mashhood Anwar کی غزلیں — Mashhood Anwar Ghazals

Mashhood Anwar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہوائے تازہ سے مانوس بھی گریزاں بھی (غزل)

ہوائے تازہ سے مانوس بھی گریزاں بھی

کہ ہر گھڑی نئے لمحوں کا ہوں میں جوئندہ

کیا قمر نے اگر تیرگی سے سمجھوتہ

ردائے شب پہ ستارے تو ہوں گے رقصندہ

ہمیں شریف بنایا ہے خوف دنیا نے

ہم اپنے خوابوں سے کب تک رہیں گے شرمندہ

کسی کی آنکھ میں آنسو نہیں ہمارے لیے

مگر لبوں کو تو دیکھا ہے ہم نے رخشندہ

خموش رہ کے ہمیں دیکھنے کا اذن ملے

کہیں گے دل کا فسانہ ملے جو آئندہ

زباں سے لاکھ تمہارے ستم کا ذکر نہ ہو

مگر قلم تو لکھے گا حروف سوزنده

مزید غزلیں از Mashhood Anwar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں