پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مشرف شہریار کاظمی کی غزلیں — Masharraf Shahryar Kazmi Ghazals

مشرف شہریار کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مرے دل کی یہ داستاں ہی عجب ہے (غزل)

مرے دل کی یہ داستاں ہی عجب ہے

مرے واسطے صحن مقتل مطب ہے

یوں تنہائیوں میں نہ گزرے گی میری

یہ رنگین موسم غضب ہی غضب ہے

اگر ہو سکے ایک قطرہ پلا دو

تمنا ابھی تک مری تشنہ لب ہے

ہیں بے وجہ تجھ کو شکایات مجھ سے

یہ ناراضگی بھی تری بے سبب ہے

تمہاری ہی محفل میں جانا ہے مجھ کو

مگر مجھ کو حاصل یہ اعزاز کب ہے

اڑاتا ہے آنچل کو میرے مشرفؔ

یہ خوشبو کا جھونکا بڑا بے ادب ہے

چاہت کے زخم دل میں ہمیشہ چبھے رہے (غزل)

چاہت کے زخم دل میں ہمیشہ چبھے رہے

آنکھوں میں تیری یاد کے آنسو بھرے رہے

مقصد حیات کا تھا تری سیر گلستاں

ہم تو بسیط صحرا میں تنہا کھڑے رہے

سب یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ لالہ زار ہے

کانٹے ہمارے پاؤں میں ایسے چبھے رہے

ہم لڑکھڑا کے رہ گئے راہ حیات میں

لیکن وفا کی راہ میں پاؤں جمے رہے

روشن نہ ہو سکی کبھی یہ بزم زندگی

دل بھی بجھا رہا کبھی ہم بھی بجھے رہے

اب شوق آستاں ہی مشرفؔ نہیں مجھے

سجدے ہزار یوں تو جبیں میں چھپے رہے

مزید غزلیں از مشرف شہریار کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں