پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مرغوب اثر فاطمی کی غزلیں — Marghoob Asar Fatmi Ghazals

مرغوب اثر فاطمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ان کے رخ پر جمال ہے گویا (غزل)

ان کے رخ پر جمال ہے گویا

عشق کا سب کمال ہے گویا

تیرے لائق نہیں کوئی تشبیہ

سادگی بے مثال ہے گویا

بات سچ تھی انہیں گراں گزری

راست گوئی محال ہے گویا

سب کو دتکارا اب مری باری

مجھ پہ بھی کچھ خیال ہے گویا

کچھ نہ سمجھے کہ کیا ہے یہ دنیا

ایک مکڑی کا جال ہے گویا

گرمئ عشق ہند سے سورج

ساری دنیا پہ لال ہے گویا

جس کو سن کر ہیں محو حیرت سب

وہ اثرؔ خوش خیال ہے گویا

درمیاں آ رہی ہے نفرت کیوں (غزل)

درمیاں آ رہی ہے نفرت کیوں

جب گلے مل گئے شکایت کیوں

آدمی تم بھی آدمی ہم بھی

پھر ہوئی ختم آدمیت کیوں

ہو گیا عشق آپ کو شاید

عمر اس میں نئی مصیبت کیوں

کون رکھ پایا مال و دولت کو

جانے والے سے یہ محبت کیوں

تھک گیا ہے مرا ستم گر کیا

سانس لے لینے کی اجازت کیوں

سب کی مائیں بھی بیٹیاں ہی تھیں

آج بیٹی بنی مصیبت کیوں

آپ کا شعر بولتا ہے اثرؔ

خود ستائی کی پھر ضرورت کیوں

مزید غزلیں از مرغوب اثر فاطمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں