پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مردان صفی کی غزلیں — Mardan Safi Ghazals

مردان صفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جشن تجھ کو مرے نو شاہ مبارک ہووے (غزل)

جشن تجھ کو مرے نو شاہ مبارک ہووے

بزم عشرت تری دل خواہ مبارک ہووے

شادماں باپ ہو اور بزم کے حاضر سب لوگ

تجھ کو ثروت مرے جم جاہ مبارک ہووے

ہم تو شادی کی مناتے ہیں ہمیشہ گھڑیاں

دولہا دلہن تجھے ذی جاہ مبارک ہووے

دامن جامہ ہے پابوس ترا اے مرداںؔ

جامہ زیبی تری نو شاہ مبارک ہووے

میرے مرشد ہو پیشوا ہو تم (غزل)

میرے مرشد ہو پیشوا ہو تم

میری صورت میں مدعا ہو تم

ڈھونڈھے پاتا نہیں تمہیں ہر شخص

پر سبھوں میں خلا ملا ہو تم

معنیٔ مصطفیٰ تمہیں تو ہو

کاشف سر لا مکاں ہو تم

جاں بھی ہو دل ہو جنبش اعضا

بود ہو کل مری بقا ہو تم

جب تمہیں تم ہو ہر ادا میری

پھر بھلا مجھ سے کب جدا ہو تم

ہر جگہ جب تمہیں ہو غیر نہیں

دونوں عالم میں برملا ہو تم

شاہ مرداں صفیؔ سے سن لو صاف

جس کو تھے ڈھونڈتے دلا ہو تم

مزید غزلیں از مردان صفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں