منظور دیپالپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تمہاری ہوشیاری چھین لے گا (غزل)
تمہاری ہوشیاری چھین لے گا
بہت کچھ یے مداری چھین لے گا
وہی جو ہوش میں لکھا ہے میں نے
تری ساری خماری چھین لے گا
مجاور نے ہماری جیب کاٹی
ترا پیسہ پجاری چھین لے گا
بدلتے وقت کی فطرت یہی ہے
تری پہچان ساری چھین لے گا
ہمارا ہاتھ بھی زخمی ہے لیکن
کئی ہاتھوں سے آری چھین لے گا
ہوگا اجالا دعوے داری اس کی تھی (غزل)
ہوگا اجالا دعوے داری اس کی تھی
اور اندھیرے سے بھی یاری اس کی تھی
شکر خدا کا جیت گئے ہم جنگ مگر
ہم سے بہتر تو تیاری اس کی تھی
یہ بھی سچ ہے میں اس بار بھی آگے تھا
یہ بھی سچ ہے اب کے باری اس کی تھی
میرے بس میں روٹھ کے جانا تھا منظور
مجھے منانا ذمہ داری اس کی تھی
مزید غزلیں از منظور دیپالپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں