پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منوج احساس کی غزلیں — Manoj Ehsas Ghazals

منوج احساس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مسکراہٹ ہی صدا ملتی خطا کے سامنے (غزل)

مسکراہٹ ہی صدا ملتی خطا کے سامنے

ساری دنیا چھوٹی ہے ماں کی دعا کے سامنے

چھت نہیں ملتی ہے جن کو ایک اونچائی کے بعد

گر بھی جاتی ہیں وہ دیواریں ہوا کے سامنے

صرف وہ ہی ڈھک سکے گا اپنی خودداری کا سر

دولتیں پیاری نہیں جس کو انا کے سامنے

جن کی دہشت سے ستم سے جل رہا سارا جہاں

وہ بھلا کیا منہ دکھائیں گے خدا کے سامنے

آسماں سی سوچ ہو اور بات ہو ٹھہری ہوئی

پھر غزل منظور ہوتی ہے دعا کے سامنے

تیرے ہونٹوں سے جو سن لوں عشق میں ڈوبی غزل

یہ عنایت ہے بڑی میری وفا کے سامنے

کس لیے تم کھولتے ہو میرے مرضوں کی کتاب

نام اس کا ہی لکھا ہے ہر دوا کے سامنے

ہر جگہ موجود رہتی جینے کی صورت کوئی

آدمی کا بس نہیں چلتا قضا کے سامنے

بے چینیوں کے رنگ سوالوں میں بھر گئے (غزل)

بے چینیوں کے رنگ سوالوں میں بھر گئے

منزل سے پوچھتا ہوں کہ رستے کدھر گئے

دل کو نچوڑا اتنا کہ احساس مر گئے

خود کو بگاڑ کر تجھے ہم پار کر گئے

مجھ کو اداس دیکھا جو ملنے کے بعد بھی

وہ اپنے دل کا درد بتانے سے ڈر گئے

پونم کی شب کا چاند جو کھڑکی پہ آ گیا

کمرے میں میرے یادوں کے گیسو بکھر گئے

ساحل کی قید میں کہیں جلتی ہے اک ندی

میرے خیال ریت کے دریا میں مر گئے

ویرانیوں کو اپنا مقدر سمجھ لیا

سارے فریب سہہ کے وہ چپ میں اتر گئے

مہتاب پر نہیں ہے ہوا بھی سکون بھی

سناٹا دل میں بھرنے کو ہم کیوں ادھر گئے

مزید غزلیں از منوج احساس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں