پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منموہن عالم کی غزلیں — Manmohan Aalam Ghazals

منموہن عالم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گناہ اپنے اپنے ثواب اپنا اپنا (غزل)

گناہ اپنے اپنے ثواب اپنا اپنا

کتاب اپنی اپنی عذاب اپنا اپنا

مقدر کا رونا ہے کیسا کہ سب نے

کیا تھا اگر انتخاب اپنا اپنا

بھرم بھی ہیں درکار جینے کو شاید

کہ خواب اپنے اپنے سراب اپنا اپنا

نقاب اپنی اپنی لگا کے سبھی نے

چھپایا سبھی نے عذاب اپنا اپنا

ملا زندگانی میں کیا نہ ملا کیا

لگایا سبھی نے حساب اپنا اپنا

نہ پوچھو کہ مطلب ہے کیا زندگی کا

سوال ایک ہی ہے جواب اپنا اپنا

کبھی کبھی مجھ کو لگتا ہے (غزل)

کبھی کبھی مجھ کو لگتا ہے

سارا کھیل مقدر کا ہے

تم بھی دانشور ہو آخر

تم نے کیا سوچا سمجھا ہے

اپنی اپنی مجبوری ہے

سمجھوتا اپنا اپنا ہے

تم اپنا کردار نبھاؤ

دنیا ایک تماشا سا ہے

میں جس کو اپنا کہتا ہوں

وہ بھی دل سے کیا میرا ہے

سمجھے گا تو وہ رو دے گا

وہ بھی تو میرے جیسا ہے

مزید غزلیں از منموہن عالم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں