پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منجو کچھاوا انا کی غزلیں — Manju Kachhawa Ana Ghazals

منجو کچھاوا انا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیوں بزم کی کرتا ہے تمنا دل ناداں (غزل)

کیوں بزم کی کرتا ہے تمنا دل ناداں

ہو جائے گا تو اور بھی تنہا دل ناداں

ہے ہجر محبت کا تقاضہ دل ناداں

اب کر ہی لے تو پکا ارادہ دل ناداں

ہر گام پہ ہی لوگ بدلتے ہیں یہاں دل

خوش رہتا اگر تو بھی بدلتا دل ناداں

کچھ اور دھڑک اور دھڑک اور دھڑک اور

تو خود ہی سمجھ جائے گا قصہ دل ناداں

چپ چاپ ستم وقت کے میں سہ تو رہی ہوں

دیکھو نہ بنا دے یہ تماشا دل ناداں

وہ آئے تھے بیٹھے تھے کوئی بات بھی کی تھی

تو دیکھتا ہے خواب بھی کیا کیا دل ناداں

ہوگا نہ کسی سے بھی ترے غم کا مداوا

بیمار بھی تو تو ہی مسیحا دل ناداں

جب تک بلندیوں پہ ادب سے کھڑی رہی (غزل)

جب تک بلندیوں پہ ادب سے کھڑی رہی

یہ کامرانی سب کی نظر میں بڑی رہی

وحشت میں وہ صدائیں تو دیتا رہا مجھے

میں خاک تھی تو خاک میں ہی بس پڑی رہی

دل کش مجھے بنایا مصور نے جانے کیوں

جو بندشوں کے فریم میں ہر دم جڑی رہی

اس نے کہا کہ جسم کے تھرو روح کی ہے راہ

میں بائی پاس روڈ کی ضد پر اڑی رہی

یوں تو کلائی پر ہے سبھی کے گھڑی مگر

بس میں کہاں کسی کے کوئی بھی گھڑی رہی

میں موم کا بدن لیے چلتی رہی اناؔ

اور دھوپ میرے سر پہ ہمیشہ کڑی رہی

مزید غزلیں از منجو کچھاوا انا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں