پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منیشا شکھر کی غزلیں — Manisha Shikhar Ghazals

منیشا شکھر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے (غزل)

احساس بھرے دل میں اک پیار کا ساگر ہے

جو سب سے چھپایا تھا وہ تجھ پے اجاگر ہے

کہتے ہیں سبھی مجھ سے تم دل میں جگہ دے دو

کیسے میں انہیں دے دوں یہ دل جو ترا گھر ہے

الفت کا خزانہ جو تو نے ہی لٹایا تھا

تو ڈھونڈ ذرا پھر سے تیرے ہی وہ اندر ہے

جو غم سے نہیں پگھلا وہ دل ہے بھلا کیسے

جو پیار کو نہ سمجھے وہ دل نہیں پتھر ہے

جس کو تھا کہا تو نے باہوں میں چھپا لوں گا

وہ تیری شکھرؔ بھٹکے کیوں آج یوں در در ہے

کہاں درد دل کی دوا چاہتی ہوں (غزل)

کہاں درد دل کی دوا چاہتی ہوں

محبت میں ہونا فنا چاہتی ہوں

دکھا دے جو چہرے کے پیچھے کا چہرہ

میں ایسا کوئی آئنہ چاہتی ہوں

تراشا نہیں ہے تجھے میں نے یوں ہی

بنانا میں تجھ کو خدا چاہتی ہوں

نہیں چاہتی میں سوا اس کے کچھ بھی

اگر دے سکو تو وفا چاہتی ہوں

سزا جس کی کاٹی ہے تا عمر میں نے

شکھرؔ جاننا وہ خطا چاہتی ہوں

مزید غزلیں از منیشا شکھر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں