پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منیشا پانڈے کی غزلیں — Manisha Pandey Ghazals

منیشا پانڈے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل چاہت سے خالی ہے (غزل)

دل چاہت سے خالی ہے

یہ کیسی خوشحالی ہے

پہلے کانہا کالے تھے

اب رادھا بھی کالی ہے

آگ نہیں ہے چولہوں میں

کہنے کو دیوالی ہے

عشق مرض کی ایک دوا

ہم نے آج نکالی ہے

جس نے مسلا پھولوں کو

باغوں کا اب مالی ہے

ہم نے اپنی بھی صورت

اس جیسی ہی بنا لی ہے

بکنے پر ہیں آمادہ

قیمت اور گرا لی ہے

بستی نے ندیاں کھا لیں

جمنا جی اب نالی ہے

بادل چھنٹنے والا ہے

دھوپ نکلنے والی ہے

ہم کو ڈر ہے بگولوں کا

اور ہوا متوالی ہے

ہماری کھڑکی میں آ گیا ہے (غزل)

ہماری کھڑکی میں آ گیا ہے

یہ چاند کب سے یہیں پڑا ہے

جو اپنی کشتی ڈبو رہا ہے

کئی دنوں ناخدا رہا ہے

جسے نیا سب بتا رہے ہیں

تماشہ پہلے کیا گیا ہے

مکاں ڈھا ہے ابھی یہ جا کر

کئی برس گھر بسا رہا ہے

ہمیں یقیں تھا بہت کسی پر

ہمیں اسی پر شبہ ہوا ہے

ہرا بھرا تھا کبھی شجر یہ

شجر گھروندوں پہ آ گرا ہے

ابھی ہوائیں بھی سر پھری ہیں

ابھی دسمبر نیا نیا ہے

ہمیں بھلانے کی کشمکش میں

وہ اپنے دل سے خفا رہا ہے

بدن جلے ہے کیوں بارشوں میں

یہ بوند میں کیا ملا ہوا ہے

ہمیں سخن کی طلب رہی ہے

ہمیں سخن کا نشہ رہا ہے

وہ جس نے ہم کو زمیں نہیں دی

ہمیں فلک سے گرا رہا ہے

مزید غزلیں از منیشا پانڈے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں