مناظر حسن شاہین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بم بم بم بم بھولے بھالو (نظم)
بم بم بم بم بھولے بھالو
سیب نہیں تو کھا لو آلو
آلو میں بھی جان بہت ہے
اس کا بھی سمان بہت ہے
سبزی بھجیا چپس کرارے
آئٹمس اور بہت ہیں سارے
کھاؤ جو آلو کے پکوڑے
سچ ہے ہو جاؤ گے چوڑے
آلو میں تم شہد ملا لو
ایک نئی ڈش آج بنا لو
چنکوؔ کو بھی پاس بلا لو
اس کی بھی دعوت کر ڈالو
پوچھے جب یہ کیا ہے بھالو
شان سے کہہ دو ہے یہ شہدالو
اس ڈش کو جب وہ کھائے گا
انگلیاں چاٹتا رہ جائے گا
مزید غزلیں از مناظر حسن شاہین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں