پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ملک خوشنود کی غزلیں — Malik Khushnuda Ghazals

ملک خوشنود کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اچپل چتر سکی کوں ہمارا سلام ہے (غزل)

اچپل چتر سکی کوں ہمارا سلام ہے

جس کے ادھر میں شہد تے میٹھا کلام ہے

جؤ جوں چکور ہوا تجے دیکھت چندر مکھی

منج من میں اشتیاق جو تیرا مدام ہے

تجھ باج کیوں جیووں کہ جگت دیکھ مجھ کہیں

پیو باج جن جیا اسے جیونا حرام ہے

نس دن مرے خیال میں تلتل جوتوں بسے

جوں برہمن کے من میں سدا رام رام ہے

گر پیار توں رکھے تو خوشنو سات مل

قربان تجھ پہ میں یہ میرا جیؤ تمام ہے

اتھی مجھ پر میا پیاری تو جھوٹیں جیو لگاتے گئے (غزل)

اتھی مجھ پر میا پیاری تو جھوٹیں جیو لگاتے گئے

نین کے حاجباں بھج کر اشارت سوں بلاتے گئے

بہونت طولاں کے وعدے دے کئے مجھ سوں دغابازی

تس اوپر برہ کی اگ میں سمندر کیوں جلاتے گئے

دوتن کی بات سن سن کر کپٹ دل پر تو دھرتے ہیں

اتا سب بوج کر مجھ کوں پرم مد بھی پلاتے گئے

چنچل سکیاں سوں مل مل کر پنا اغیار ہوتے تھے

عجب معلوم ہوتا ہے جھوٹیں جھگڑا لگاتے گئے

برہ کے بس کھٹے مجھ دے سکیاں کا ڈنڈ نیارے نیئں

ادھر کا مجھ پلا امرت مسیحا ہو جلاتے گئے

نبر یو عشق مشکل ہے حقیقت ہور مجازی کا

پرت ہوروں کوں لا مجھ سوں سواں جوتیاں تو کھاتے گئے

چتر خوشنود کے باتاں پر سچیں میں کج دیوانی میں

کہی میں پیار سوں پیارے میرا رواں روں ہلاتے گئے

مزید غزلیں از ملک خوشنود ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں