پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ملک احسان کی غزلیں — Malik Ehsan Ghazals

ملک احسان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رات اک نیلے خواب میں میں نے (نظم)

رات اک نیلے خواب میں میں نے

پانی کی آمیزش سے

گوندھے گئے گندمی رنگ میں

اپنی محبوبہ کے جیسے

دو نیم برہنہ جسم ہیں دیکھے

پہلا خوشی کا

دوجا غم کا

صورت قامت اور بدن کے خد و خال بھی اک جیسے تھے

بس دونوں میں ایک فرق تھا

غم کے جسم میں پایا میں نے

اک گہرا سا ناف پیالہ

مزید غزلیں از ملک احسان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں