پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ملاذ نقوی کی غزلیں — Malaaz Naqvi Ghazals

ملاذ نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود سے ملنے کا مرے پاس بہانہ ہی نہیں (غزل)

خود سے ملنے کا مرے پاس بہانہ ہی نہیں

دل میں اب کوئی دیا کوئی شرارہ ہی نہیں

کیسے کیسوں کو خدا دیتا ہے شہرت دیکھو

جن کے سینے میں کوئی خواہش دنیا ہی نہیں

ہم تو تیری ہی رفاقت میں صنم جیتے ہیں

تیری صورت کے سوا کوئی نظارہ ہی نہیں

تیری فرقت کی قسم اور تری چاہت کی قسم

تیری یادوں کو کبھی ہم نے بھلایا ہی نہیں

تو اکیلا ہی چلا راہ ملامت پہ مگر

پیار سے تو نے کبھی ہم کو پکارا ہی نہیں

اب تو نہیں رہا مجھے خوابوں پہ اعتبار (غزل)

اب تو نہیں رہا مجھے خوابوں پہ اعتبار

کرنے لگا ہوں جاگتی آنکھوں پہ اعتبار

تم کو نہیں پتا ہے کہ کیا معجزہ ہوا

دریا کو ہو گیا ہے کناروں پہ اعتبار

بیٹھے ہیں دھوپ میں وہ چراغاں کیے ہوئے

ہوتا نہیں ہے جن کو کتابوں پہ اعتبار

جب راستے زمیں کے دکھائی نہ دیں تمہیں

اک بار کر کے دیکھو ستاروں پہ اعتبار

ڈرنے لگے ہیں وقت کے حاکم بڑے بڑے

کرنے لگے ہیں لوگ سوالوں پہ اعتبار

کوئی ملاذؔ اپنا نگہباں نہیں رہا

کرتے رہیں گے اپنی ہی غزلوں پہ اعتبار

مزید غزلیں از ملاذ نقوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں