مخفی لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مجتمع گر میری آہوں کا دھواں ہو جائے گا (غزل)
مجتمع گر میری آہوں کا دھواں ہو جائے گا
آسماں اک اور زیر آسماں ہو جائے گا
اک جہنم ہے نہاں سینہ میں ضائع کر نہ تیر
آتے آتے دل تلک جل کر دھواں ہو جائے گا
ان کے آگے حال مرا داور محشر نہ پوچھ
مل گئیں نظریں تو کچھ کا کچھ بیاں ہو جائے گا
خاک ہو کے پھر بھی کام آئے گا مرا داغ دل
شام غربت میں چراغ کارواں ہو جائے گا
اپنے مرکز کی طرف ہر چیز کرتی ہے رجوع
تنکا تنکا کر کے اک دن آشیاں ہو جائے گا
مزید غزلیں از مخفی لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں