پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ماجد خان ماجد کی غزلیں — Majid Khan Majid 1 Ghazals

ماجد خان ماجد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو مقدر میں نہیں اس کی طلب رکھتے ہیں (غزل)

جو مقدر میں نہیں اس کی طلب رکھتے ہیں

ہم بھی اے یار ہیں کیا دل کو عجب رکھتے ہیں

جستجو کچھ بھی نہیں تیرے سوا جان غزل

ہم تو سانسیں بھی رواں تیرے سبب رکھتے ہیں

شیریں گفتار بھی ہیں زلف سیہ کار بھی ہیں

خوبرو چہرے پہ آنکھیں بھی غضب رکھتے ہیں

تجھ کو دیکھیں جو نہ آنکھیں تو بھلا کیا دیکھیں

خواہش دید میں کیا شرم و ادب رکھتے ہیں

تیرے کوچے میں جو آتے ہیں فقیروں کی طرح

یہ الگ بات بڑا نام و نسب رکھتے ہیں

مزید غزلیں از ماجد خان ماجد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں