ماجد الہ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہے جنوں کے بھیس میں کوئی نمایاں دیکھیے (غزل)
ہے جنوں کے بھیس میں کوئی نمایاں دیکھیے
یوں تو دامن دیکھیے چاہے گریباں دیکھیے
برہمیٔ بزم امکاں سے تو ایسا ڈر نہیں
ہائے کس دل سے مگر زلف پریشاں دیکھیے
کچھ اسیروں کی بھی اس دم یاد لازم ہے حضور
فصل گل میں جب کہیں گلہائے خنداں دیکھیے
اس دل ایذا طلب کو اور کس سے ہو امید
جب بت نا مہرباں کو بھی پشیماں دیکھیے
پیشوائی یوں کیا کرتے ہیں اہل عشق کی
خود بہ خود ہلنے لگی زنجیر زنداں دیکھیے
حضرت ماجدؔ اسی میں اب ہے دل کی خیریت
جو دکھائے یہ جنون فتنہ ساماں دیکھیے
مزید غزلیں از ماجد الہ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں