مجید میمن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گیسوئے یار کو چہرے پہ بکھرتا دیکھا (غزل)
گیسوئے یار کو چہرے پہ بکھرتا دیکھا
معجزہ دیکھیے دن رات کو یکجا دیکھا
یوں شب ہجر میں ان کو بھی تڑپتا دیکھا
بستر مرگ پہ گویا کہ مسیحا دیکھا
خود کو بھی حسن کا دیوانہ سمجھ بیٹھا ہے
اس پری چہرہ کا واعظ نے جو شیشہ دیکھا
کشمکش قطرۂ آنسو کی تری پلکوں پر
ہم نے گرتے ہوئے تارے کو لرزتا دیکھا
پھر وہی یاد گزشتہ وہی الجھن وہی غم
دل کو ان بادہ و ساغر سے بھی بہلا دیکھا
ظلم و ستم کی آگ میں جلتا رہا ہوں میں (غزل)
ظلم و ستم کی آگ میں جلتا رہا ہوں میں
اپنے لہو میں جل کے ابلتا رہا ہوں میں
یوں بھی نظام دہر بدلتا رہا ہوں میں
اپنے لہو سے آگ اگلتا رہا ہوں میں
انسانیت کی تیرگی ہو دور اس لئے
قانون کی کتاب میں جلتا رہا ہوں میں
مجھ کو نچوڑتی رہی تاریخ بار بار
مثل مگس ہی شہد اگلتا رہا ہوں میں
یوں حسن گلستاں کو بڑھاتا ہوں میں مجیدؔ
ہر لمحہ نوک خار پہ چلتا رہا ہوں میں
مزید غزلیں از مجید میمن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں