پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محفوظ کیفی کی غزلیں — Mahfooz Kaifi Ghazals

محفوظ کیفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حادثہ قہر و غضب تیغ و تبر لے لینا (غزل)

حادثہ قہر و غضب تیغ و تبر لے لینا

موت کا شہر ہے جینے کا ہنر لے لینا

کون جانے کہ شب تار ڈھلے یا نہ ڈھلے

دل کے زخموں ہی سے تسکین سحر لے لینا

تنہا اس شہر میں نکلو گے تو لٹ جاؤ گے

کون ہمدرد کوئی اہل سفر لے لینا

میرے کردار کو آئینہ دکھانے والو

جائزہ اپنے بھی دامن کا مگر لے لینا

آج لے آئے گا کیفیؔ وہ اثاثہ غم کا

ایک نعمت ہے جو بے خوف و خطر لے لینا

حادثوں سے کھیلنا میرے لیے مشکل نہ تھا (غزل)

حادثوں سے کھیلنا میرے لیے مشکل نہ تھا

اے مسیح فتنہ گر لیکن سکون دل نہ تھا

جس میں آئے تھے کفن بردوش چہرے شوق سے

زندگی افسوس میں اس بزم میں شامل نہ تھا

گفتگو کرتے تھے وہ بھی شیش محلوں کی وہاں

جن کو رہنے کے لئے ٹوٹا مکاں حاصل نہ تھا

مجھ پہ بھی الزام لوگوں نے لگایا قتل کا

قاتلوں کے شہر میں حالانکہ میں قاتل نہ تھا

وقت کا رہبر نما قزاق تھا ہر آئینہ

سچ ہے وہ کیفیؔ تمہارے شہر کا عامل نہ تھا

مزید غزلیں از محفوظ کیفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں