پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محفوظ محمد کی غزلیں — Mahfooz Mohammad Ghazals

محفوظ محمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم کو تم سا ملا نہیں کوئی (غزل)

ہم کو تم سا ملا نہیں کوئی

ہم کو بھی پھر جچا نہیں کوئی

اس کا چہرہ ہے پھول کی مانند

پھول ایسا کھلا نہیں کوئی

دور تم ہم سے جا نہیں سکتے

اس میں ہم کو شبہ نہیں کوئی

تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے

خیر تم سے گلہ نہیں کوئی

وہ جب سے غائب منظر ہوا ہے (غزل)

وہ جب سے غائب منظر ہوا ہے

مری آنکھوں کو سکتہ ہو گیا ہے

وہ دعوت کر رہا ہے دشمنوں کی

مرے دل میں پھپھولا ہو گیا ہے

عداوت کر رہی ہے چاپلوسی

محبت کو شبہ سا ہو گیا ہے

سماعت منتظر لیلیٰ یہ کہہ دے

مجھے تم پر بھروسا ہو گیا ہے

خضر کی ہمسری کے دعوے والے

تجھے مرنے کا خدشہ ہو گیا ہے

مزید غزلیں از محفوظ محمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں