پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مدھوکر جھا خوددار کی غزلیں — Madhukar Jha Khuddar Ghazals

مدھوکر جھا خوددار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی ہم ان کی سنتے ہیں کبھی اپنی سناتے ہیں (غزل)

کبھی ہم ان کی سنتے ہیں کبھی اپنی سناتے ہیں

اسی دور محبت میں یہ دن یوں بیت جاتے ہیں

کہا تھا جو کبھی تم نے چلو دیکھیں نظارے ہم

اسی قاتل ادا سے اب ہمیں کو کیوں ستاتے ہیں

زمانہ پوچھے گا تیرے ہی خستہ حال کا بیورا

ہماری بات تو چھوڑو ہمیں یوں ہی بلاتے ہیں

پتہ پوچھے ہمارا جو کہو اب کیا بتائیں ہم

رقیبوں کا پتہ بھی تو نہیں اب ہم بتاتے ہیں

بھلے خوددارؔ کہتا ہو خطا واری نہیں کی ہے

اسے بولو فقیروں میں اسے مرشد بتاتے ہیں

بھولنا چاہتا کہاں ہوں میں (غزل)

بھولنا چاہتا کہاں ہوں میں

درد ہے اور بس رواں ہوں میں

آج کچھ یاد آ رہی ہو یوں

تم زمیں اور آسماں ہوں میں

کیا ہوا جو حساب مانگا ہے

کیا غموں کی کوئی دکاں ہوں میں

روشنی کچھ چراغ کی لاؤ

جس جگہ دفن ہوں نہاں ہوں میں

دن دکھائے زمانے نے ایسے

اب نہیں میر کارواں ہوں میں

سادگی ہے ادا میں اس کی جو

عشق میں یار رائیگاں ہوں میں

ذات خوددارؔ کی دکھی جب جب

شاعری کا حسیں سماں ہوں میں

مزید غزلیں از مدھوکر جھا خوددار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں