مدھوکر شیدائی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کمایا لٹایا بچایا نہیں (غزل)
کمایا لٹایا بچایا نہیں
مگر ایک پیسہ گنوایا نہیں
کبھی کوئی خوابوں میں آیا نہیں
مقدر مرا جگمگایا نہیں
کرم یہ رہا دوستوں کا مرے
کبھی ایک پل مسکرایا نہیں
وہ چاہت وہ حسرت وہ وعدے وفا
جنہیں آج بھی بھول پایا نہیں
عیاں زندگی کا ہر ایک پرشٹھ ہے
زمانے سے ہم نے چھپایا نہیں
کٹا ڈالے سر ہیں وطن کے لیے
مگر سر کو اپنے جھکایا نہیں
ہے لہروں کا احساں مدھوکرؔ بہت
سمندر ڈبا مجھ کو پایا نہیں
پائی ہے تلخیوں سے یہ سرشار زندگی (غزل)
پائی ہے تلخیوں سے یہ سرشار زندگی
ہر شخص چاہتا ہے چمکدار زندگی
جینے کا حق ہمارا ہے جینا ہے شان سے
کتنی بھلے ہو دوستوں نادار زندگی
اتنا یقین کر لے تو سچ کہہ رہا ہوں میں
مدت سے ہے یہ تیری طلب گار زندگی
جیتی کبھی یہ مرتی ہے الفت کی راہ میں
کرتی ہے روز موت کا دیدار زندگی
مرنا ہے لازمی یہاں ہر شخص کے لیے
کس کی رہی ہے دوست طرفدار زندگی
چاہا ہے اتنا آپ کو خود کو بھلا دیا
چاہت میں بن گئی یہ قلم کار زندگی