پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

لطیف حزیں کی غزلیں — Lateef Hazin Ghazals

لطیف حزیں کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پونم کی شب کا عکس (نظم)

پونم کی شب کا عکس

صدموں زدہ عدسہ سے بہتا ہوا

انجیر کے اختلاجی زخمی پتوں پر جم گیا ہے

شبیہ چھیدوں سے آراستہ

نظروں سے لپٹ کر گم ہونے سے بچ

تو گئی ہے

اب نظریں پھیلاؤں تو

منفی حجم میں بٹ جائے گی

اس وقت نوحہ گر تنکا فاختہ کے لہو

میں تر

اندھے جالوں میں سویا ہوگا

نہیں

نہیں میں نہیں چاہتا

میں نے جنوں زدہ سمتوں سے پیار

کیا ہے

جن میں

تری صورت سے زیادہ

چاندنی بھری آنکھوں کا فسوں ہے

مزید غزلیں از لطیف حزیں ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں