پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

لطیف خان محفوظ کی غزلیں — Lateef Khan Mahfooz Ghazals

لطیف خان محفوظ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تو ہی تو نہیں پگھل رہا ہے (غزل)

تو ہی تو نہیں پگھل رہا ہے

اپنا بھی لباس جل رہا ہے

میں چل بھی دیا ہوں تجھ سے مل کر

تو ہی کہ ابھی سنبھل رہا ہے

رونے کی تو کر رہا ہوں کوشش

موسم ہی نہیں بدل رہا ہے

دریا کے بدل رہے ہیں تیور

موجوں کا بھی رخ بدل رہا ہے

گھر اپنا ہے پھر یہ کیا ستم ہے

کہ حکم کسی کا چل رہا ہے

محفوظؔ دماغ آج اپنا

کچھ اور بھی تیز چل رہا ہے

اک بار سامنا ہوا اور آنکھ لڑ گئی (غزل)

اک بار سامنا ہوا اور آنکھ لڑ گئی

اتنی سی بات تھی مگر افسوس بڑھ گئی

شرمائے وہ لجائے کبھی مسکرا دئے

بیل اپنے پیار کی یوں ہی پروان چڑھ گئی

پھر نامہ و پیام کا اک سلسلہ چھڑا

آنگن میں ہم کھڑے تھے وہ کوٹھے پہ چڑھ گئی

ہونے لگے اشارے جو ہر روز صبح و شام

یہ دیکھ کے ہماری پڑوسن بگڑ گئی

بس بنتے بنتے رہ گیا محفوظؔ اپنا کام

راضی جو اس کا باپ ہوا ماں اکڑ گئی

مزید غزلیں از لطیف خان محفوظ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں