پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

لالہ ٹیکا رام کی غزلیں — Lala Tika Ram Ghazals

لالہ ٹیکا رام کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عالم اس بت پہ مبتلا ہی رہا (غزل)

عالم اس بت پہ مبتلا ہی رہا

ان میں فدوی بھی اک فدا ہی رہا

اٹھ گئی دوستی زمانے سے

آشنائی نہ آشنا ہی رہا

نہ سنی تو نے ایک بات کبھو

ہم کو اس بات کا گلا ہی رہا

تم خفا ہی رہے تسلیؔ سے

اور وہ تم پہ نت فدا ہی رہا

مزید غزلیں از لالہ ٹیکا رام ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں